اسلام آباد(آن لائن) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے معاشی پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنانے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران کیا۔اسحاق ڈار نے گزشتہ روز یہاں انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی ہے۔اسحاق ڈار نے انہیں نگراں وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Load/Hide Comments



