اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے اعزازمیں اتوار کو ہونیوالی مجوزہ گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو الوداعی گارڈ آف آنر لینے کے خواہشمند ہیں جس کی بناء پر وہ گارڈ آف آنر لیے بغیر ہی لاہور روانہ ہو گئے اور انہوں نے 14 اگست کو گارڈ آف آنر لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس مقصد کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو دوبارہ اسلام آباد واپس آنے کی منصوبہ بندی کی ہے ۔
Load/Hide Comments



