عمران خان کو کو اٹک جیل میں رکھنے وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کو اٹک جیل میں رکھنے وجوہات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔عدالت کاکہنا ہے کہ بتایا جائے کن وجوہات کی بنیاد پر اٹک جیل میں رکھا گیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا دیا جاسکتا ہے یا نہیں آئندہ سماعت پر معاونت طلب کرلی گئی۔معز ز عدالت نے کہاکہ ایسا کچھ ریکارڈ پر نہیں جو قیدی کو ہفتے میں ایک سے زائد بار ملاقات سے روکے، جیل رولز کے مطابق جیل حکام چیئرمین پی ٹی آئی کے دوست، رشتہ دار اور وکلاء سے ملاقات کروائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو جائے نماز اور انگلش ترجمے کیساتھ قرآن مجید دیا جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو مناسب طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔