صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 5 بلوں کی منظوری دے دی۔ گیس (چوری کی روک تھام اور ریکوری) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی۔ پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023 منظور کرلئے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپویشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023 بھی منظور کر لیا۔ ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دیدی۔ صدر مملکت نے تجارتی تنازعات کے حل کا بل 2023 بھی منظور کر دیا۔صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔صدر مملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید پانچ سال کیلئے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دی۔صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔