کراچی(آن لائن)سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ نگراں حکومت ملک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اختتامی سیشن کے دوران سیاست دانوں سے ملاقات کے دوران محمود مولوی کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے بھی پاکستانی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی، جس کے باعث ملک میں معاشی استحکام کا ماحول پیدا ہوا، محمود مولوی نے کہا کہ بڑی مشکل سے ملک میں معاشی استحکام آیا ہے، نگراں سیٹ اپ ایسا ہونا چاہیئے جو معاشی استحکام کو آگے لے کر چلے، غیرملکی سرمایہ کاری متاثر نہیں ہونی چاہیئے، ترقی کے سفر میں تعطل نہیں آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے ایسے منصوبے لگائیں جو مقامی توانائی سے بجلی بنائیں تاکہ بجلی کی قیمتیں کم کی جاسکیں اور عوام کو ریلیف مل سکے.
Load/Hide Comments



