اقلیتوں نے مادر وطن کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا،وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے قومی دن پر میں اپنے غیر مسلم پاکستانیوں کو قوم کے ساتھ مل کرزبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کاکہنا تھاکہ اقلیتوں نے مادر وطن کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے جس پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔پاکستان کا نظریہ ہماری اقلیتی برادریوں کے بغیر نامکمل ہے جو پاکستانی قومیت کا لازمی جزو ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اس دن یہ عہد بھی کرتا ہوں کہ میں ان کو زیادہ بااختیار بنانے،ان کی شمولیت، ترقی اور بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔