15ویں قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں رحیم جان یونیورسٹی کے قیام کا بل منظور کر لیا گیا۔رحیم جان یونیورسٹی کے قیام کا بل وجیہہ قمر نے پیش کیا۔تیزاب پھینکنے کے روک تھام کے حوالے سے بل منظور بھی منظور کر لیا گیا۔بل مہرین رزاق بھٹو نے پیش کیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگیا۔یہ 15ویں قومی اسمبلی کا اختتامی اجلاس تھا۔سپیکر کی طرف سے تمام اراکین کے تعاون اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا.