اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بغیر انتخابات کو قبول نہیں کریں گے، انتخابات میں جس کی سی وی بہتر ہوگی عوام اسے منتخب کر لے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نے جمہوری استحکام کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا،ووٹ کو عزت دوکے نعرے پر احسا س ہوا جس کے بعد 15ماہ پہلے تبدیلی آئی،کچھ لوگ غیر ملکی قوتوں کے آلہ کاربنے اور کچھ قوتیں اب بھی چیئرمین پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے سرگرداں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف کو مائنس کرنے والے عالمی طاقتوں کے آلہ کار تھے، انتخابات میں جس کی سی وی بہتر ہوگی عوام اسے منتخب کر لے گی،چند قوتیں پاکستان کو ایٹمی طور پر مسخر کرنیوالے کے خلا ف ہو گئیں،ہم نے کو شش کی پاکستان کو 2017کی پوزیشن پا لایا جائے مگر بدقسمتی سے ناکام رہے، اگر اس بگاڑ کو سدھارنا ہے تو نواز شریف کے بغیر ممکن نہیں ہے اور نہ ہی نواز شریف کے بغیر انتخابات کو قبول کریں گے وہ ستمبر کے وسط میں پاکستان آرہے ہیں۔مسلم لیگ نے جمہوری استحکام کیلئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، چیئرمین پی ٹی آئی سی پیک کو رول بیک کر رہا تھا۔
Load/Hide Comments



