اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہے وزیر داخلہ کے پاس اسلحہ لائسنس کے لئے لائنیں لگی ہوئی ہیں ارکان اسمبلی لائسنس کیلئے دھکے کھا رہے ہیں بنیادی اصلاحات کرنا پڑیں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کراتے ہیں اس ایوان نے ایک قانون عوام کے لئیے نہیں بنایا ہے۔وزیر داخلہ کے پاس اسلحہ لائسنس کے کئیے لائینیں لگی ہوئی ہیں ایک نظام بنا دیں ارکان اسمبلی لائسنس کے لئے دھکے کھا رہے ہیں بنیادی اصلاحات کرنا پڑیں گی حقائق عوام کے سامنے رکھیں عوام کا اعتماد حکومت کے نظام سے اٹھ گیا ہے عوام کو بتانا پڑے گا کہ پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں کتنی ہیں ان کی تنخواہوں سے ان کی گاڑی کا پیٹرول بھی پورا نہیں ہوتا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں تیرہ جماعتوں کو کوئی نجومی ہی چلا سکتا ہے انہوں نے چلایا،امید کرتا ہوں الیکشن وقت پر ہوں گے کچھ لوگ نہیں چاہتے پارلیمان چلے،پاکستان کو صرف جمہوریت بچا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سابق حکومت کو میثاق جمہوریت کی دعوت دی مگر ہمیں کہا گیاکہ یہ این آر او مانگ رہے ہیں عوام کے اعتماد کو بحال کرنا ہو گا انیس سو اٹھاسی سے نناوے تک اسمبلیاں بنتی ٹوٹتے دیکھی ہیں بے نظیر بھٹو کو تکالیف کے باوجود سب کچھ بھلانا پڑا میثاق جمہوریت کیا گیا وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر ایوان کو مبارکباد دی،اسمبلی کے تمام ملازمین کو بونس دیا جائے اجلاس میں برطرف ملازمین کمیٹی کے چیئرمین قادر مندوخیل نے کمیٹی کے سفارشات پر جن ملازمین کو بحال کیا گیا اور جن اداروں نے کمیٹی کی سفارشات پر عمل نہیں کیا ان کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات پر عمل کرنا تمام اداروں پر بائنڈنگ ہے رکن اسمبلی ریاض مزاری نے کہا کہ ہم نے منتیں کی ہیں لیکن کسی نے کوئی نوکری نہیں دی جن کپڑوں میں آئے تھے ان کپڑوں میں واپس جائیں گے اجلاس میں رکن اسمبلی احسان الحق باجوہ نے جذباتی ہو کر تقریر کی جس میں غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے تو سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ان الفاظ کو حذف کر دیا احسان الحق باجوہ آخر میں سپیکر قومی اسمبلی سے ایک شعر سنانے کے لیے اجازت طلب کرتے رہے لیکن ان کو موقع نہیں دیا گیا نفیسہ شاہ، ق لیگ فرخ خان،ڈاکٹر رمیش کمار رکن اسمبلی افضل ڈھانڈلہ،پیپلز پارٹی کے رہنما آغا رفیع اللّٰہ،رکن احمد حسین دیہڑ،اجلاس میں رحیم جان نے بھی خطاب کیا.
Load/Hide Comments



