سکھر (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئی، تنقید کرنے والوں کو ایسے ادارے بنا کر منہ توڑ جواب دیا، اٹھارہویں ترامیم پر ڈاکہ ڈال کر ثاقب نثار، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہسپتالوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،، آج ہمارے ہسپتال ہمیں واپس مل گئے، سکھر چلڈرن ہسپتال میں بلوچستان کے بچے بھی مفت علاج کرا سکیں گے، ہمارا خواب ہے کسندھ کے ہر ضلع میں میڈیکل کمپلیکس بنائیں، جیالے کبھی الیکشن سے نہیں ڈرے، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہوتے ہیں، ہم سب نے مل کر بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا مشن مکمل کرنا ہے۔سکھر میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن میڈیکل کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہمارے ہسپتال سندھ حکومت کے حوالے کیے یہ وہ ہسپتال ہیں جن پر اٹھارہویں ترامیم پر ڈاکہ ڈال کر ثاقب نثار، چیئرمین پی ٹی آئی نے ہسپتالوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، آج ہمارے ہسپتال ہمیں واپس مل گئے ہیں اس پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اب سندھ کے عوام کو سستی اور میعاری صحت کی سہولیات میسر ہونگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں علاج کی مفت سہولیات فراہم کر رہے ہیں، ہم نے عام آدمی کی خدمت کرنی ہے، یہی فلسفہ وفاقی حکومت کا ہونا چاہیے۔ سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا افتتاح بھی کیا گیا ہے، ہسپتالوں کے قیام سے عوام کو سہولت میسر آئے گی، ڈاکٹر ادیب رضوی کے مشن کو پورے پاکستان تک پھیلانا چاہتے ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ سکھرکا چلڈرن ہسپتال بہت شاندار ہے، چلڈرن ہسپتال کے لیے جنوبی کوریا سے سوفٹ لون لیا ہے، سکھر چلڈرن ہسپتال میں بلوچستان کے بچے بھی مفت علاج کرا سکیں گے، ہمارا خواب ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں میڈیکل کمپلیکس بنائیں۔ سانگھڑ میں بھی این آئی سی وی ڈی بنائیں گے، سندھ حکومت صوبے میں صحت کے شعبے میں انقلاب لے کر آئی، تنقید کرنے والوں کو ایسے ادارے بنا کر منہ توڑ جواب دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحت کے ایسے ادارے بنانا چاہتے ہیں کہ عوام کو عالمی سطح کی سہولتیں مفت ملیں، چاہتے ہیں سندھ کے بڑے شہروں میں چلڈرن اسپتال بنائیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک جا کر لوگوں کو این آئی سی وی ڈی بارے بتاتا ہوں، اگر آپ ہمیں موقع دیں گے تو علاج کی سہولیات کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، این آئی سی وی ڈی کے وژن کو دنیا میں پھیلائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیالے کبھی الیکشن سے نہیں ڈرے، پیپلز پارٹی کے کارکن ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہوتے ہیں، دو، تین دن بعد کارکنوں کے پاس واپس آکر کمپین چلاؤں گا، ہم سب مل کر بھٹو شہید او ر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نامکمل مشن کو پورا کریں گے۔
Load/Hide Comments



