بدعنوان لوگوں کو عدالتوں سے ریلیف مل جائے گا لیکن قبر میں نہیں ،چیئرمین پی اے سی

اسلام آباد(آن لائن) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم نے احتساب کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں احتساب کا عمل بہت سست ہے، ان بدعنوان لوگوں کو عدالتوں سے ریلیف مل جائے گا لیکن قبر میں کوئی رعایت نہیں ملے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بہت عزت دی عوام نے پارلیمنٹ میں بھیجا،کچھ لوگوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس اسمبلی میں بہت سے دوست کھوئے ہیں۔ پارلیمنٹ میں آنے کے بعد نمائندے ان ایوانوں میں بھیجے والوں کو بھول جاتے ہیں۔ حیران اس بات پر ہوں کہ ایک ایم این اے کیسے مال اور جائدادیں بناتا ہے۔ میں نے اس دور میں بھی اپنی جائیدادیں فروخت کی ہیں، میں نے کچھ لوگوں کو یہاں دیکھا ہے جن کا طرززندگی اچانک تبدیل ہوگیا، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم نے احتساب کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل بہت سست ہے، ہم نے بدعنوانیوں کو روکنے کی کوشش کی تو بہت حکم امتناعی آئے، ہمیں ملک کو ٹھیک کرنے کے لیے نظام میں تبدیلی لانا ہوگی،عوام نے محبت لیکن کچھ لوگوں نے گالیاں دیں جو ان کی سوچ ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی غلط ڈیکلریشن پر نااہل ہوئے، سیاسی قائدین اور ارکان پارلیمنٹ کے کاروبار کیسے بڑھتے ہیں دیکھا جانا چاہیے، ان سے پر تعیش طرز زندگی، پٹرول پمپوں اور کارخانوں کا پوچھا جانا چاہیے،پتہ نہیں یہ سب لوگ قبر میں کیسے جواب دیں گے۔ ان بدعنوان لوگوں کو عدالتوں سے ریلیف مل جائے گا لیکن قبر میں نہیں، پاکستان لوٹنے والوں کو قبر میں کوئی رعایت نہیں ملے گی۔