الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو 5 سال کیلیے نا اہل قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو این اے 45 کْرم سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال سزا اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت ناہل ہوئے ہیں۔