وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ری شیڈول،آج بدھ کو ہوگی

اسلام آباد(آن لائن)نگران وزیر اعظم کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی ملاقات ری شیڈول ہوگئی،آج رات ملاقات ہونا تھی تاہم وزیراعظم کی مصروفیات کی وجہ سے اب ملاقات بدھ کو ہوگی،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نگران وزیراعظم کیلئے نام شہباز شریف کو دیں گے،ذرائع نے بتایا کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران اہم فیصلے متوقع ہے،وزیر اعظم میاں شہباز شریف، قائد ن لیگ میاں نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان میں مشاورت مکمل کرلی ہے،نگران وزیراعظم کے معاملے پر کئی ناموں میں سے تین نام شارٹ لسٹ کرلیے گئے،تین ناموں میں سے ایک نام پر اپوزیشن لیڈر سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائیگی،سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام شارٹ لسٹ کئے گئے، حفیظ شیخ اور شاہد خاقان عباسی کے نام مسلم لیگ ن کی طرف سے تجویز کئے گئے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام پیپلز پارٹی کی جانب سے تجویز کیا گیا،نگران وزیراعظم کے تقرر پر آج شام یا کل وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا امکان ہے،وزیراعظم 24 گھنٹوں کے دوران قومی اسمبلی کی تحلیل کی ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائیں گے،وزیراعظم شہباز شریف آج بدھ کو قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں شام کے وقت ارکان اسمبلی کا پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں الوداعی فوٹو سیشن بھی ہو گا۔