استحکام، امن، بھائی چارے کی ضرورت ہے،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم محمد شہباز شریف

راولپنڈی(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو استحکام، امن، بھائی چارے کی ضرورت ہے،پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔حکومت ہر15 دن میں پٹرول کی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے،اگر ہمارے پاس اپنا تیل اور گیس ہوتا تو عوا م کو بھی سستا فراہم کرتے۔قرض سے نجات حاصل کرنی ہے تو محنت کرنی ہو گی،ہمیں کشکول توڑنا ہو گا۔پاکستان کومعاشی ترقی کیلئے آگے لیکر جانا ہے،قرضوں کی زندگی سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ادارہ تعلیمیات اسلامیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی دین اسلام کیلئے بے شمار خدمات ہیں،علماء کرام کے احترام سے دین و دنیا کی کامیابیاں ملتی ہیں۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ 15 ماہ میں کوشش کی پاکستان کو مشکلات سے نکالا جائے،15 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔سیاسی تقریر کرنے یا الزام تراشی کرنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا میں تیل کی قیمیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ہمیں پاکستان کی معاشی ترقی کو آ گے لے کر جانا ہے،ہمیں پاکستان کی حالت بدلنی ہے۔ہمیں قرضوں کی زندگی سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں زرخیز زمین اور معدنیات سے نوازا ہے۔ دن رات محنت سے میسر وسائل کو بروئے کار لا کر معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔کشکول توڑ کر ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہو گا۔معدنیات کی دولت بلوچستان، سندھ، خیبرپختوان سے گلگت بلتستان تک موجود ہے.