اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے برطرف ملازمین کی کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد نہ ہونے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا اور کہا کہ پارلیمنٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کے لئے قادر مندوخیل کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی ہوئی ہے،پارلیمانی کمیٹی نے ملازمین کی بحالی کے لئے سفارشات دی ہیں لیکن بیروکریسی عمل نہیں کر رہی،پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے،اس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دیں کہ تمام محکمے برطرف ملازمین کو فوری بحال کریں قادر مندوخیل صاحب کی کمیٹی نے جن ملازمین کو بحال کیا گیا ہے ان کو فی الفور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، پارلیمانی کمیٹیوں کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین پارلیمنٹ ہے احکامات پر عمل نہ کرنے والے بیوروکریٹ کے خلاف توہین پارلیمنٹ کی کاروائی کی جائے گی، قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم دورانی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کے لئے قادر مندوخیل کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی بنائی ہوئی ہیپارلیمانی کمیٹی نے ملازمین کی بحالی کے لئے سفارشات دی ہیں لیکن بیوروکریسی عمل نہیں کر رہی ہے پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، اسپیکر رولنگ دیں کہ تمام محکمے برطرف ملازمین کو فوری بحال کریں بیورو کریٹس کی اپنی پوسٹنگ نہیں ہوتی تو ہم ایم این ایز کی نیندیں حرام کردیتے ہیں۔لوگوں کے گھروں کے چولھے بجے ہوئے ہیں سیکریٹریز کو بلاکر پوچھا جائے کہ کیوں ملازمین کو بحال نہیں کیا جارہا؟یہاں پارلیمنٹ کا حکم ماننے کو یہ تیار نہیں ہیں اس پر ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی پارلیمانی کمیٹیوں کی سفارشات ہیں ادارے ان اس پر فوری عمل کریں مندوخیل صاحب کی کمیٹی نے جن ملازمین کو بحال کیا گیا ہے ان کو فی الفور بحال کرنے کے احکامات جاری کییجائیں _پارلیمانی کمیٹیوں کے احکامات پر عمل نہ کرنا توہین پارلیمنٹ ہیاحکامات پر عمل نہ کرنے والے بیوروکریٹ کے خلاف توہین پارلیمنٹ کی کاروائی کی جائے گی سید خورشید شاہ نے بیورو کریسی کی جانب سے متاثرہ ملازمین کی کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔
Load/Hide Comments



