عمران خان کے پاس توشہ خانہ کیس میں دفاع کیلئے کچھ نہیں ہے،عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس توشہ خانہ کیس میں دفاع کیلئے کچھ نہیں ہے،توشہ خانہ میں ان کی چوری ثابت ہو گئی ہے،نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا،۔عطاء اللہ تارڑ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں نئے نئے انکشافات ہو رہے ہیں،یہ کیس کا جواب دینے سے قاصر ہیں۔انہوں نے یہ بات تسلیم کر لی کہ تحائف فروخت کئے گئے،سب سے پہلے بطورِ گواہ اسے لانا چاہیے جیسے تحائف فروخت کئے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو پتہ ہے کہ ان کے پاس اپنے دفاع کیلئے کچھ نہیں ہے۔