75 سال بعد اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، حنیف عباسی

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ وسائل اور سہولیات کار خ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی جانب موڑا جا رہاہے، مختلف ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ ماحولیات کے شعبہ کی بہتری اور عوامی سہولیات کے اضافہ کے لیے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں، پوری قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مشکور ہے، زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب ڈالر ہوچکے ہیں جو وزیراعظم کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مشکور ہے، زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب ڈالر ہوچکے ہیں جو وزیراعظم کی کاوشوں کا اعتراف ہے۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے ڈیڑھ سال کے قلیل عرصے میں وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی میں متعدد منصوبے مکمل کیے، کئی نئے منصوبے بھی شروع کئے جارہے ہیں۔ حنیف عباسی نے کہا کہ 75 سال بعد اسلام آباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، چین سے 107 الیکٹرک بسیں بہت جلد پاکستان پہنچ جائیں گی جس کیلئے ایل سی کھول دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 20 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جس میں پارکس، سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ وسائل اور سہولیات کار خ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی جانب موڑا جا رہاہے۔