اسلام آباد(آن لائن) وزارت اطلاعات ونشریات و سٹیٹ لائف انشورنس کے اشتراک سے صحافیوں، میڈیا ورکرز اور فلم انڈسٹری سے منسلک فنکاروں، تکنیکی سٹاف کے لئے صحت انشورنس کارڈ کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے،صحافی، میڈیا ورکرز اورفلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اس سے مستفید ہوسکیں گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کا تاریخ ساز فیصلہ جس کا آغاز ہوگیا پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آرٹسٹ اور جرنلز کمیونٹی کیلئے آپ کی ہدایت پر اس اس سال بجٹ میں ایک بلین صحافیوں کیلئے اور ایک بلین آرٹسٹس کیلئے رکھا گیاہے اور ایک ہفتے قبل اس کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہم ہم سٹیٹ لائف سے ایک ایم او یو سائن کرینگے وزیراعظم نے جو ہیلتھ کارڈ انشورنس کی بنیاد رکھی تھی اس بنیاد پر ہیلتھ انشورنس کارڈ صحافیوں اور آرٹسٹس کیلئے جاری کرینگے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ اس بجٹ میں ڈالا گیا ہے اس میں جو قانون سازی کی گئی ہے اس میں ان کی مراعات اور تنخواہوں کو گورنمنٹ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ڈیٹا بیس کے ذریعے صحافیوں اور فنکاروں کا کارڈ ہیلتھ انشورنس کے ذریعے ملے گا جو آؤٹ پیشمنٹ، کارڈیک سرجری اور دیگر صحت کے مسائل کے لئے مددگار ہونگی اسی طرح جو میڈیا ورکرز ہیں ان کی سکیورٹی کیلئے بھی ہیلتھ کارڈ کا آغاز کردیاگیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جو چار سال ہم مختلف پروجیکٹس میں ہم بہت پیچھے چلے گئے ان منصوبوں کو بھی ہم نے ریکور کیا اور دوبارہ شروع کئے چاہیے انفراسٹرکچر ہو، ہیلتھ ہو یا گروپ انشورنس کارڈ ہو اس کو ہم نے دوبارہ سے شروع کردیا ہے اس میں ہم تمام انتظامیہ اوراپنی ٹیم کے ممبران کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی انتھک محنت سے یہ کام شروع ہوئے۔
Load/Hide Comments



