اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزراء کی عدم موجودگی پر وفقہ سوالات موخر کردیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وزراء کی عدم موجودگی پر وفقہ سوالات موخر کردیا اور کہا کہ وزراء اجلاس میں نہیں آئے تو سوالات کے جوابات کون دے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی نے وزرا کی عدم موجودگی پر کہا کہ وزراء نہیں آرہے تو جواب کون دے گا جس پر وفاقی وزیر برائے پارلیمانی آمور مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ متعلقہ وزراء نے اجلاس میں آنے کی یقین دہانی کروائی تھی،جماعت اسلامی کے رہنما مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ وزراء ایوان میں نہیں آتے اسمبلی کی سبکی ہوتی ہے، وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ ریاض پیرزادہ بیمار ہیں وہ نہیں آسکتے،جس پر اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نے وزراء کی عدم موجودگی پر وفقہ سوالات موخر کردیا وفقہ سوالات میں وزارت انسانی حقوق،وزارت پیٹرولیم وزارت توانائی اور وزارت خارجہ سے متعلق سوالات تھے.