اسلام آباد(آن لائن)ملکی معاشی ترقی کیلئے دستیاب دھاتی، ایندھن، صنعتی معدنیات، قیمتی پتھر کے 50 ٹریلین ڈالر سے زائد معدنی ذخائر ے بہتر استعمال کا فیصلہ، پاکستان منرلز سمٹ سیمینار کل ہوگا، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف مہمان خصوصی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کریں گے، بین الاقوامی مندوبین اور سرمایہ کاروں کی بھی شرکت متوقع ہے،پاکستان میں معدنیات کا ایک بڑا ذخیرہ پایا جاتا ہے، جس کو استعمال کر کے ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا، 2019ء میں پاکستان کے معدنی ذخائر کا تخمینہ 50 ٹریلین ڈالر سے زیادہ لگایاگیاہے، جس میں دھاتی، ایندھن، صنعتی معدنیات، قیمتی پتھر، عمارتی پتھر، مٹی اور دیگر وسائل شامل ہیں، 2018ء میں معدنی ایندھن، تیل اور کشید کرنے والی مصنوعات کی برآمدات 500 ملین ڈالر رہی، معدنیات ایس آئی ایف سی کا اہم جز اورملک میں معاشی انقلاب کی حیثیت رکھتا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد میں یکم اگست کوپاکستان منرلز سمٹ کے نام سے سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف مہمان خصوصی جبکہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر گیسٹ آف آنر کی حیثیت سے شرکت کریں گے،سیمینار میں بین الاقوامی مندوبین اور سرمایہ کار بھی شرکت کریں گے، ملکی اہم شخصیات،خلیجی ممالک، چین اور یورپی یونین کے سفارتکار اور معدنیات کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے، سیمینار کا بنیادی مقصد پاکستان میں معدنیات کے شعبے کی استعداد اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے تاکہ ملکی سرمایہ کاری کو دوام بخشا جاسکے، سیمینار کا انعقاد اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے زیر اہتمام معاشی ترقی کے بحالی منصوبے کی ایک کڑی ہے، منرل کے شعبے میں انقلاب ملکی معیشت کے دیگر شعبوں میں بھی ترقی کا باعث بنے گا۔
Load/Hide Comments



