صادق سنجرانی سے بین الپارلیمانی یونین کے صدر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی سے بین الپارلیمانی یونین کے صدر نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور بین الپارلیمانی یونین کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ جبکہ دونوں فریقین نے پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر آئی پی یو نے چئیرمین سینٹ کی جانب سے مستقل ہیڈکوارٹر قائم کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہایا۔ انہوں نے کہا تنظیمیں ا تحاد کو فروغ دینے اور پار لیمانی رو ابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ صادق سنجرانی نے کہا ؎ آئی پی یو اور آئی سی یو کا بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹنے میں معاون ثابت ہو گا۔ سفارتکاری اور اقوام کے درمیان تعاون کی نئی رائیں کھلیں گی۔