کراچی(آن لائن) بارش اور موسم کی خرابی کے باعث اندرون ملک سے کراچی ٹرینوں کی آمد میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارش اور موسم کی خرابی کے باعث ٹرین کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے اور اندرون ملک سے کراچی ٹرینوں کی آمد میں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر ہو رہی ہے جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ترجمان ریلوے کے مطابق راولپنڈی سے آنے والی گرین لائن ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے ساڑھے 5 بجے،تیز گام 6 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی کینٹ پہنچی جبکہ کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے کی تاخیر سے سہ پہر ساڑھے تین بجے منزل مقصود پر پہنچی۔ترجمان نے بتایا کہ پاک بزنس ایکسپریس بھی 6 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے اور شام 4 بجے جبکہ لاہور سے آنے والی قراقرم ایکسپریس 10 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد شام ساڑھے 6 بجے کراچی پہنچی۔ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے شام 7 بجے جبکہ پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے تاخیر سے 3 بجے کراچی پہنچی۔
Load/Hide Comments



