اسلام آباد(آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نیچیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانس وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف 25جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا،تحریری فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین توہین کے مقدمے میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔ الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی درخواست منظور کرتے ہوئے چارج فریم کرنے کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی اور سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی تھی، جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کئے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دئیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی 2 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی ریکارڈ فراہمی کی استدعا بھی منظور کرلی۔فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو متعلقہ ونگ سے درکار دستاویز دئیے جائیں، چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی کے بعد ناقابل ضمانت وارنٹ وقتی طور پر معطل کیے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments



