اسلام آباد (آن لائن)چئیرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کی جا رہی ہے لیکن مہنگائی کی کوئی بات نہیں کررہا ہے دس دس روپے روزانہ بجلیمہنگی کی جا رہی ہے یونیورسٹی پر یونیورسٹی بنانے کے بل پاس کیے جا رہے ہیں لیکن تعلیم کا معیار کیا ہے اس کو کوئی نہیں دیکھ رہا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قومی ترانے کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا انہوں نے کہا کہ آپکی تعلیم کا معیار کیا ہے اور یونیورسٹی پر یونیورسٹی بنا رہے ہیں یہ بل پاس کئے ہیں آپ نے تعلیم کا معیار دیکھا ہے اور بچوں کو کیا تعلیم دے رہے ہیں؟بجلی مہنگی کررہے ہیں مہنگائی کی کوئی بات نہیں کررہا،دس دس روپے روزانہ بجلی مہنگی کررہے ہیں بجلی مہنگی ہوگی تو کیا بجلی چوری نہیں ہوگی؟مہنگائی ہے اور مشکل سے گزارا ہورہا ہے سرکاری لوگوں کی تنخواہیں تو بڑھائی گئی ہیں لیکن مزدور اور زمیندار کیا کرے گا؟ ایم این اے کیا کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ میں نے لوگوں کو نوکریاں اور دیگر کام کرنے پر ووٹ لیکر آیا ہوں لیکن سابق وزیراعظم کہتا تھا کہ ہمیں تو ووٹ کاموں کی وجہ سے نہیں ملیمیں نے کہا کہ ہمیں تو کاموں کی وجہ سے ووٹ ملے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں ہماری بہنوں،بیٹیوں پر مقدمات بنائے گئے اور ہمارے گھروں پر چھابے مارے گئے میں جانتا ہوں ہوں کہ خواجہ آصف بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments



