کراچی (آن لائن) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر خرم دستگیر خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں صوبہ کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں وفاقی حکومت کے اقدامات، کے فور کی جلد از جلد تکمیل،شہر قائد کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم کو گورنرز اینی شیٹو کے تحت مختلف فلاحی منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے وزیر اعظم سے ملک کے معاشی حب کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی درخواست کی، انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مسائل حل کرکے صنعتی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے.
Load/Hide Comments



