اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زلفی بخاری کے گھر پر چھاپہ نہیں مارا گیا،اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے گھر سیل کیا گیا ہے، زلفی بخاری گھر پر موجود نہیں تھے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے گھر سیل کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔تحریک انصاف میڈیا سیل کے کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سمیت اسلام آباد انتظامیہ کے 40 اہلکاروں کا زلفی بخاری کی اسلام آباد میں رہائشگاہ پر دھاوا بولا،زلفی بخاری کی رہائشگاہ پر دھاوا بولنے والوں نے ان کے پالتو کتے تک کو نہ چھوڑا،گھریلو ملازمین اور پالتو کتّے کو گھر سے نکال کر گھر کو سیل کردیا گیا۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کا گھر اسلام آباد کے سیکٹر F7-1 میں ہے اور زلفی بخاری پر تھانہ سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر درج ہے، زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے۔
Load/Hide Comments



