وزیراعظم نے گورنر ہاؤس کے باہر نصب امید کی گھنٹی کا جائزہ لیا

کراچی (آن لائن)وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کراچی آمد کے بعد گورنر ہاؤس کے باہر نصب امید کی گھنٹی کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور وزیر اعلی سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم کو امید کی گھنٹی اور طاقتور پاکستان کے راشن کی تقسیم کے بارے میں بتایا وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کے امید کی گھنٹی اور دیگر فلاحی اقدامات کو سراہا.