اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم نے ایک سو اڑتیس ایم ایم ایف ڈی نئی گیس سسٹم میں شامل کی ہے۔ ملک میں ایک اعشاریہ ایک بلین ڈالر کی نئی گیس میں اضافہ ہوا۔ گیس کے شعبے میں ملک کو خود کفیل بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ گیس کے شعبے میں ملک کو مکمل خود کفیل بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک سو اڑتیس ایم ایم ایف ڈی نئی گیس سسٹم میں شامل کی ہے، ملک میں ایک اعشاریہ بلین ڈالر کی نئی گیس میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور ترقی کا یہ سلسلہ اب جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا آذربائیجان کے ساتھ ایل این جی کے حوالے سے معائدہ کیا ۔ معائدے کے دوران پاکستان ہر ماہ ایل این جی کا ایک جہاز خریدے گا، خریداری کا اختیار پاکستان کے پاس ہو گا، نہ خریدنے پر کوئی ہرجانہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تیل کی خریداری کا معائدہ کیا ہے۔ جس کا فائدہ جلد عوام کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہجی سی سی ممالک کے ساتھ بھی تیل کی خریداری حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ گرین فیلڈ ریفائنری پروجیکٹ سے زرمبادلہ پر بو جھ میں کمی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قابل تجدید تونائی کے منصوبوں کو فروغ دے رہے ہیں،ملک میں کارخانے چلانے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سستی توانائی کی فراہمی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ ملک کو تمام شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے۔
Load/Hide Comments



