وفاقی کابینہ اجلاس:احتساب عدالتوں کی تنظیم نو سمیت 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پرسنل پروٹیکشن بل، ای سی ایل میں شخصیات کا نام ڈالنے اور نکالنے اور احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔اجلاس میں ای تحفظ بل 2023، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل اور اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ بھی منظور کرلیا گیا۔کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی، کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی،انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری موخرکردی گئی،قومی بھنگ پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگی۔