ملک میں مستقبل بنیادوں پر ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں مستقبل بنیادوں پر ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں ۔ ذیابیطس اور ہیپاٹائیٹس کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ کسی بھی ملک میں ترقی کا انحصار امن، استحکام اور پالیسیوں میں تسلسل پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کاظہار انہوں نے فیوچر ای کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا ملک کے مستقبل کے لئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ دوہزار آٹھ میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے زائد تھا تاہم ملک میں سیاسی بحران پیدا کرکے ترقی کے عمل کو روک دیا گیا۔ ملک کو مستقبل بنیادوں پر ترقی دینے کے لئے ا قدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپاٹائٹس اور ذیا بیطس کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا بچوں کی جسمانی نشوو نما کے ساتھ ذہنی نشو ونما بھی ضروری ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ترقیاتی سرکل میں تیزی آئے، میرٹ پر چلنے والی آرگنائزیشن ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ ترقی کے لئے ملک میں امن استحکام اور تسلسل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ پچھہتر سال کی غلطیوں سے سیکھیں۔ اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے جمہوری نظام کو تسلسل کے ساتھ چلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دورحکومت میں پنجاب میں تیرہ سیکرٹیریز تبدیل ہو ئے اور تر قیا تی عمل کو بھی ڈی ریل کیا گیا۔ انہوں نے کہا چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا، ہماری حکومت صوبوں کو بھی ترقیاتی کاموں کے لئے بھر پور معاونت فراہم کر رہی ہے۔