نگراں وزیر اعظم کیلئے ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، نگراں سیٹ اپ پر نہ کوئی رابطہ ہوا نہ بات کی گئی،راجہ ریاض

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی، نگراں سیٹ اپ پر نہ کوئی رابطہ ہوا نہ بات کی گئی،میرا خیال ہے8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی،میں سمجھتا ہوں یکم اگست سے ہی نگراں سیٹ اپ پر کوئی بات ہو گی۔نگراں وزیراعظم کیلئے اپوزیشن میں شامل رہنماؤں سے رابطے کروں گا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے طورپر اپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعظم کیلئے تین نام دوں گا۔اسحاق ڈار ہمارے لئے قابل احترام ہیں نواز شریف کے قریبی ساتھی ہیں۔خواجہ آصف نے بھی کہا اسحاق ڈار کو نگراں وزیراعظم بنانے پر اعتراض ہو گا۔اسحاق ڈار ن لیگ کی جانب سے وزیر ہیں انہیں نیوٹرل کیسے کہا جا سکتا ہے۔میرا نہیں خیال کہ ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار کا نام آئے گا۔میرا خیال ہے نہیں کہ اسحاق ڈار کا نام نگراں وزگیرناعظم کیلئے بھیجا جائی گا۔اسحاق ڈار کیلئے مسترد کرنے کا لفظ بہتر نہیں، شہباز شریف سے مشاورت کرونگا۔نگراں وزیراعظم کیلئے کسی کے نام پر اتفاق نہیں ہوا تو الیکشن کمیش کو بھیج دونگا۔نگراں زیراعظم کیلئے ایسا نام ہونا چاہئے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔ایسا نگراں وزیراعظم ہونا چاہئے کہ سب اس پر اتفاق کریں۔