حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیئے تمام وسائل بروئے بروئے کار لا رہی ہے،مریم اورنگزیب

مانانوالہ(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیئے تمام وسائل بروئے بروئے کار لا رہے ہے صحافیوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس کے اجراء کا عمل قابل ستائش ہے۔جس سے ملک بھر کی صحافی برادری مستفید ہو گی۔عمرانی فتنہ آپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت بنائے گی پنجاب بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے صحافیوں کے سپہ سالار شہباز احمد خان گروپ لیڈر پریس کلب شیخوپورہ و صدر اے پی این اے پنجاب کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سابق سلیکیٹڈ وزیراعظم عمران احمد نیازی کی حکومت سیاسی تاریخ کی بدترین حکومت تھی جس نے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف نے آپنی کابینہ کے ساتھ ملکر انتھک محنت کے ساتھ کام جس کی وجہ سے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا اور پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنے والوں کے ناپاک عزائم بھی خاک میں مل چکے ہیں پاکستان انشائاللہ ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف شریف کی قیادت میں حکومت بنائے گی صحافیوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس کا آن لائن اجراء کر دیا جس ملک بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کا عمل یقینی بنایا جائے گا شہباز احمد خان گروپ لیڈر پریس کلب شیخوپورہ و صدر اے پی این اے پنجاب و مرکری رہنماؤں نے شیخوپورہ سمیت ملک بھر کے علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیئے آئندہ حکومت میں آ کر صحافی کالونی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے عزم کا اظہار کیا جس پر شہباز احمد خان اور وفد میں رہنماؤں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب کا شکریہ ادا کیا.