اسلام آباد(آن لائن) بحیرہ اسود سے اناج کی ترسیل کی معطلی کا معاملہ پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یورپین یونین کے نمائندہ اعلی برائے امور خارجہ، سلامتی پالیسی جوزف بوریل سے رابطہ کیاوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہاکہ بحیرہ اسود میں اناج کی ترسیل کی معطلی سے غذائی سلامتی کے لیے گھمبیر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ غذائی سلامتی کو درپیش خطرات سے خصوصاً ترقی پذیر ممالک شدید متاثر ہوں گے، یورپین یونین مسئلہ کے حل، بحیرہ اسود اناج اقدام کی بحالی کے لیے کردار ادا کرے، پاکستان ان کاوشوں میں ہر طرح سے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
Load/Hide Comments



