وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اہم اجلاس

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اہم اجلاس آج بروز اتوار وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جیز اور بذریعہ وڈیولنک ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں امن امان کا جائزہ لیا اور صوبے کے تمام اضلاع میں امن امان بحال رکھنے کیلئے پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں اور محرم الحرام میں سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنیکا حکم دیا۔