وزیر اعظم شہباز شریف کی آمد پر فیصل آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

فیصل آباد(آن لائن) وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آمد کے موقع پر فیصل آباد میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،چھٹی ہونے کے باوجود فیصل آباد کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کردی گئی تھی ،آن لا ئن کے مطا بق گزشتہ روز فیصل آباد وزیراعظم شہباز سریف کی آمد کے مو قع پر 2500 کے لگ بھگ پولیس افسروں اور ملازمین نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ اتوار کی سرکاری چھٹی ہونے کے باوجود فیصل آباد کے تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کی چھٹی منسوخ کر دی گئی۔FWMCکے افسران نے علی الصبح ہی ستیانہ روڈ سمیت شہر بھر کو شیشے کی طرح چمکا دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ستیانہ روڈ پر واقع نجی ہاؤنگ سوسائٹی پام سٹی میں ہیلی پیڈ بنائے گئے۔ پام سٹی پہنچنے پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن علی نقوی و دیگر نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وفاقی وزراء کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نے فیصل آ باد‘ تاندلیانوالہ دو رویہ سڑک اور ستیانہ انٹرچینج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔ پام سٹی میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ اسی جگہ پر ہی وزیر اعظم نے مقامی موجود و سابقہ اراکین اسمبلی‘ صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ ملاقات کی۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ سید محسن علی نقوی کی فیصل آباد آمد کے حوالے سے سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ‘ ڈاکٹرز اور عملہ سارا دن چوکس رہا۔ ہسپتالوں کے واش رومز میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ ریسکیو 1122کے افسران اپنے ریسکیو ا ہلکاروں کے ہمراہ الرٹرہے، فیصل آباد کے مقا می میڈیا کو وزیراعظم سے دور رکھا گیا،تاکہ وزیر اعظم کو مقامی انتظامیہ کی نااہلی اور بڑھتی ہو ئی مصنو عی مہنگائی کی صورتحا ل سے آگا ہ نہ کرسکے.