وزیرِاعظم کی قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ شیخ محمد بن حمد بن عبداللّٰہ بن جاسم الثانی کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔وزیرِ اعطم شہباز شریف نے کہا کہ اللہتعالیٰ مرحوم کی مغفرت کریں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔