فیصل آباد(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب نواز شریف کی حکومت کو ایک سازش کے تحت ہٹایا گیا اس وقت پاکستان کی حکومت روس اور ایران سے گیس کے معاہدے پر بات کر رہی تھی اور یہ معاہدہ بالکل تحمیل کے قریب تھا اور اگر نواز شریف کو کچھ وقت اور مل جاتا اور گیس کا یہ معاہدہ ہو جاتا تو آج پاکستان میں نہ تو گیس کی قلت ہوتی بلکہ سستی گیس ملنے سے انڈسٹریز کا پہیہ چلتا اور ملک سے بیروز گاری کا خاتمہ ہو تا،آن لائن کے مطا بق فیصل آبا د میں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مختلف تقریبا ت سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،گزشتہ روزچک نمبر 31 ج ب امین پور بنگلہ فیصل آباد میں سوئی گیس کے منصوبہ کا افتتاح کرنے کے بعد اہل علاقہ کی طرف سے منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر سابق ممبران صوبائی اسمبلی میاں اجمل آصف ظفر اقبال ناگرہ مسلم لیگی عہدیداران، معززین حلقہ اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،انہو ں نے کہا کہ نواز شریف حقیقی معنوں میں محسن پاکستا ن ہیں،جب بھی پاکستا ن پر کوئی مشکل وقت آیا نواز شریف نے پاکستا ن کو بحرانو ں سے نکالا،ملک کو تعمیر و ترقی کی شہراہوں پر گامزن کیا،اگلے عام انتخا با ت میں بھی ایک بار پھر نواز شریف کی دلیرانہ قیادت پر اسی اعتما د کی ضرورت ہے تا کہ وہ قوم کے مینڈیٹ سے ایک با ر پھر بر سر اقتدار میں آکر ملکی تعمیر و ترقی کا سفر شروع کرینگے،عوامی مینڈیٹ سے مرکز اور پنجاب میں حکو مت بنا ئینگے،جہاں 2018 میں چھوڑا تھا اور ایک مرتبہ پھر ملک کے کونے کونے میں میٹرو بسر، اور نج سے لائنز، موٹرویز، ایکسپریس ویز، میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز، ہسپتالوں، سستی بجلی کے منصوبوں اور عوامی فلاح و خوشحالی کے پروگرامز کو بہتریا جا ئے گا،انہو ں نے کہا کہ ملک کو تعمیر و ترقی کی شاہراہوں پر گامزن اور معیشت کی تباہی کے اس بھیا نک دور کا ازالہ کیا جا ئے گا جس سے فتنے نے ملک کو دو چار کیا ہے،مسلم لیگ ن کی حکو مت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی طا قت سے ایک بار پھر بر سر اقتدار آکر ملکی تعمیر و ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے اور ملک کو بحرانوں سے نکالے گیں.
Load/Hide Comments



