اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے اسلام آباد پولیس ڈولفن (پولیس ایمرجنسی ریسپانس یونٹ) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا.ڈولفن کا پہلا دستہ باقاعدہ اپنے فرائض پر مامور کردیا گیا.جس میں 40 گاڑیاں اور 200 موٹر سائیکل میسر ہوں گے..وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہاکہ ڈولفن کے قلیل وقت میں قیام پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں، پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.آپ کا فرض شہریوں کی حفاظت ہے جو ایک عبادت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے ویڑن اور وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان کی خصوصی دلچسپی اورہدایات پر اسلام آباد پولیس ڈولفن (پولیس ایمرجنسی ریسپانس یونٹ) کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے.جسکا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کیا.اس سلسلے میں ڈی چوک پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں وفاقی وزیر داخلہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.اس موقع پر اسلام آبادسٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں،سینئر پولیس افسران، ڈلفن (پولیس ایمرجنسی ریسپانس یونٹ) کے افسران و جوان موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈولفن کے قلیل وقت میں قیام پر آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور انکی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔آپ کا فرض شہریوں کی حفاظت ہے جو ایک عبادت ہے۔اسلام آباد کے سٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے میں یہ ایک اہم اقدام ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈولفن سب سے پہلے لاہور میں متعارف کروائی گئی۔جسکو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے فنڈ مہیا کیے جس سے یہ فورس متعارف کروائی گئی ہے۔یہ فورس سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے مجرموں کا قلع قمع کرے گی۔اپنے فرائض انجام دینا صرف ڈیوٹی نہیں ایک قربانی بھی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ آپ عوامی خدمات سرانجام دیتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔انہوں نیمزید کہا کہ اسلام آباد پولیس ڈلفن فورس میں 900 پولیس اہلکار شامل ہوں گے اوراس فورس کے قیام کا مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو پانا اور مذہبی عبادت گاہوں اور جلسے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ڈولفن کا پہلا دستہ باقاعدہ اپنے فرائض پر مامور کردیا گیا۔جس میں 40 گاڑیاں اور 200 موٹر سائیکل میسر ہوں گے۔اسلام آباد سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کہاکہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اسلام آباد پولیس ڈولفن جرائم کی بیخ کنی اور عوامی خدمت میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس ڈولفن کی کارکردگی کو جاننے کیلئے خود احتسابی نظام ترتیب دیا جاچکا ہے۔تاکہ اس کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جاسکے.
Load/Hide Comments



