اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و سینئر رہنما ن لیگ سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اگست میں اسمبلی کی تحلیل ہو گی،امکان یہی ہے کہ 90دن کے اندر الیکشن ہو جائیں گے، نواز شریف سوچ سمجھ کر واپس آنے کا فیصلہ کریں گے ، چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے اقتدار کے خاطر سب تباہی کی، فوج کو بھی تمام معاملے میں ملوث کیا، کیا فوج کو متنازعہ بنانا پاکستان کی خدمت تھی؟، اب بھی یہ سوچتے ہیں کہ ان پرکیس نہ ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا یہ ان کی نا اہلی کا نہیں پاکستان اور دھرتی کو نقصان کا معاملہ ہے۔ایک ملک کا تحفہ توشہ خانہ سے لیا بیچ دیا اور پھر توشہ خانہ میں پیسے دیئے۔9 مئی کو ان کی ذہنیت سامنے آئی۔جو پاکستان کے خلاف چیزوں میں ملوث ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔جب انسان کا ضمیر جاگ جائے تو پھر وہ بیان دے دیتا ہے۔ ایاز صادق نے کہا اعظم خان نے اب مناسب سمجھا تو جا کر بیان رکارڈ کرا دیا۔جو خود چلا جائے اس کو روپوش کہتے ہیں لاپتہ نہیں۔سلیم مانڈوی والا کو کیسے پتا چلا کہ ن لیگ کی کیا خواہش ہے۔ نواز شریف سوچ سمجھ کر واپس آنے کا فیصلہ کریں گے ۔بات ہماری خواہش کی نہیں دیکھنا چاہئے شواہد کیا کہتے ہیں۔ اگست میں اسمبلی کی تحلیل ہو گی اس تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔امکان یہی ہے کہ 90دن کے اندر الیکشن ہو جائیں گے۔نواز شریف الیکشن مہم کا حصہ ہوں گے۔
Load/Hide Comments



