اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو کیس کافیصلہ جاری کردیا۔چیف جسٹس پاکستان نے حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر درخواستیں حکومت کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیں۔چیف جسٹس پاکستان نے 10 اپریل 2023 کو حکومتی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔تحریک انصاف کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کئیے گئیں تھیں۔فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ نے اپریل کو نظر ثانی کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس خارج کردیا تھا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ کے سئنیر ترین جج اور نامزد چیف جسٹس بھی ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننے کی راہ اخری رکاوٹ بھی دور ہوگئی۔حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کر رکھا ہے۔تحریک انصاف دور حکومت میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی کیلئے 18 کیوریٹو ریویو دائر کئے گئے تھے۔
Load/Hide Comments



