آزاد کشمیر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا، نہ ہو گا، پاکستان

اسلام آباد(آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ ایران کا مقصد ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں تھا،بھارت خواب دیکھتا رہے، آزاد کشمیر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا، نہ ہو گا۔سویڈش حکام سویڈن میں اسلاموفوبک اور توہین قرآن پاک کے متواتر واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں،سائفر ایک خفیہ دستاویز ہے پاکستان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ مجھے اس بارے کسی بھی تبصرے سے روکتا ہے۔ دہشتگردی پاکستان کے لیے انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے،افغان عبوری حکومت کے ترجمانوں کے بیانات اور وہاں ملاقاتوں کے متن کا انتظار کر رہے ہیں۔اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے بتایا کہ یوکرائن کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا پہلا دورہ کیا،تجارت، سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بحر اسود کے تنازع کے پر امن حل کی ضرورت پر زور دیا،وزیر خارجہ نے یوکرائن روس تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا،آذربائیجان کے وزیر ٹرانسپورٹ و ڈیجیٹل ڈیویلپمنٹ نے پاکستان کا دورہ کیا سیکرٹری خارجہ نے آسیان علاقائی فورم کے وزراتی اجلاس میں شرکت کی، اہم ملاقاتیں کیں،پاکستان کے نمائندہ خصوصی برا ئے افغانستان آصف درانی نے افغانستان کا پہلا دورہ کیا اور اہم ملاقاتیں کیں۔ آصف درانی کے دورہ افغانستان پر باہمی تحفطات کے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی صدر کی معاون خصوصی ایک اعلی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، سویڈن میں اسلاموفوبک اور توہین قرآن پاک کے متواتر واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہے سویڈش حکام ایسے واقعات کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھائیں۔آج حریت رہنما شبیر احمد شاہ کو بھارتی قید میں 6 برس مکمل ہو گئے۔ان کو ضمیر کے قیدی کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہیونان کشتی حادثہ کی نعشوں کو لے کر دو پروازیں لاہور اور اسلام آباد پہنچی ہیں۔ دہشتگردی پاکستان کے لیے انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے افغانستان سے دہشتگردی کا معاملہ بارہا اور متعدد فورمز پر اٹھایا ہے۔سہہ فریقی مزاکرات کی دستاویزات میں بھی افغانستان نے یقین دھانی کروا رکھی ہے افغانستان نے پاکستان اور چین کو کالعدم گروہوں خصوصاً ٹی ٹی پی کو اپنی زمین کے عدم استعمال کی یقین دھانی کرائی تھی افغان عبوری حکومت کے ترجمانوں کے بیانات اور وہاں ملاقاتوں کے متن کا انتظار کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی سائفر ایک خفیہ دستاویز ہے پاکستان کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ مجھے اس بارے کسی بھی تبصرے سے روکتا ہے ہم نے افغانستان سے دہشتگردی کے ارتکاب سمیت تمام امور اٹھائے ہیں پاکستان، افغانستان کی سالمیت کا احترام کرتا ہے آرمی چیف کے دورہ ایران کا مقصد ایرانی عسکری قیادت سے ملاقاتیں تھا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورے کی دعوت ایرانی قیادت نے دی،ملاقاتوں میں پاک، ایران باہمی تعلقات کے تمام شعبوں پر بات چیت کی گئی۔سیما حیدر بارے رپورٹس اور بیانات دیکھے ہیں، مزید تفصیلات کا انتظار ہے،سیما حیدر بارے بھارتی انتظامیہ کی معلومات کی فراہمی کا انتظار کر رہے ہیں۔سیما حیدر کے پاکستانی ہونے کی صورت میں بھارت کی جانب سے قونصلر رسائی کی فراہمی کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔بھارت خواب دیکھتا رہے، آزاد کشمیر سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہ رہا، نہ ہو گا۔گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم وزراِئے خارجہ اجلاس میں بھارت نے بیانات دے کر پہل کی وزیر خارجہ بلاول نے بھارتی صحافیوں اور میڈیا کے سوالات کے جواب دیے۔بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔روس اور یوکرائن، دونوں ممالک ہمارے دوست ہیں،ہماری روسی فیڈریشن کے ساتھ دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے،روس کے ساتھ تعلقات میں وسعت کا سلسلہ جاری رہے گاامید ہے روس، یوکرائن تنازعہ مذاکرات کے ذریعے حل کر لیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک، چین اقتصادی راہداری کی 10 سالہ تقریبات دونوں ممالک میں بھی جاری ہیں،وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال نے حال ہی میں بیجنگ میں مشترکہ تعاون کمیٹی اجلاس میں شرکت کی،امید ہے چین کے سفیر جلد پاکستان میں ہوں گے۔مشکل گھڑی میں مدد کرنے پر تمام دوستوں سعودی عرب اور امارات کے مشکور ہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔