اسلام آباد(آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر قیادت آئینی کمیٹی کے اجلاس میں اعلی عدلیہ سمیت کسی بھی ادارے کی پارلیمنٹ میں مداخلت کا راستہ روکنے کے لیے تمام آئینی وقانونی اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے زیر التواء قانون سازی کو قومی اسمبلی کے آخری اجلا س میں مکمل کیا جائے گا جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی سپیکر سے نگران سیٹ اپ پر اہم ملاقات ہوئی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت آئینی کمیٹی کا اجلاس، انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون پاس کروانے کی حکمت عملی مرتب، اعلی عدلیہ کے بعض ججز کے خلاف ریفرنس بھجوانے سے متعلق خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کا بھی جائزہ، اعلی عدلیہ کے ججز کو استحقاق کمیٹی میں بلانے اور پارلیمانی کاروائی کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو فراہم کرنے سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی، شرکا نے کہا کہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کے درمیان محاذ آرائی سے اچھا پیغام نہیں جائے گا، پارلیمنٹ اپنی حدود میں کسی بھی ادارے کی مداخلت برداشت نہ کرے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، اپوزیشن لیڈر کا نگران وزیراعظم کے لیے تین نام دینے کا فیصلہ، اپوزیشن لیڈر نے زیر التوا قانون سازی میں حکومت سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Load/Hide Comments



