اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ سائفر گم کرنے کی سزا 3 سال ہے،سائفر صرف دو یا تین لوگوں کی نظر سے گزرتا ہے۔ جمعرات کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصد ملک نے کہا کہ یہ کیسا کپتان ہے جو اپنی انا اور سیاست کیلئے ملک کو بھی نہیں چھوڑتا،عمران خان نے جلسے میں بتایا کہ وہ سائفر گم ہو گیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے بطورِ وزیراعظم سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔سرکاری عہدہ سنبھالتے ہیں تو حلف اٹھایا جاتا ہے پاکستان کا سیکرٹ کسی پر عیاں نہیں کریں گے،سائفر کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ عمران خان نیکہا کہ امریکہ نے نظام میں مداخلت کر کے میری حکومت ختم کی،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف پروگرام کو جس طرح ڈبونے کی کوشش کی وہ سب کے سامنے ہے۔مصدق ملک کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں اپنے مقاصد کیلئے لابنگ کرنے والے کو ہائیر کیا،ڈیوڈ فنٹن نامی شخص کو لابنگ کیلئے رکھا گیا جو ہمشیہ پاکستان کیلئے کام کرتا رہا۔ سائفر کی حفاظت عمران خان کی ذمہ داری ہے،سائفر صرف دو یا تین لوگوں کی نظر سے گزرتا ہے،سائفر گم کرنے کی سزا تین سال ہے۔
Load/Hide Comments



