اسلام آباد (آن لائن)) عدالت نے غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت کے دوران نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے سول جج قدرت اللہ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح قابلِ سماعت قرار دے دیا،جبکہ عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments



