محکمہ داخلہ کی محرم الحرام کے حوالے سے پنجاب میں فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کی سمری ارسال

لاہور (آن لائن) محکمہ داخلہ پنجاب نے فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کی سمری وفاق کو ارسال کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ فوج اور رینجرز کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ فوج کی 76 کمپنیاں اور رینجرز کی 80 کمپنیاں طلب کی گئی ہے،فوج اور رینجرز لاہور سمیت پورے پنجاب میں طلب کی گئی ہیں۔ سات محرم کو فوج اور رینجرز پولیس کی مدد سے فلیگ مارچ شروع کرے گی،لاہور میں فوج اور رینجرز تمام مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔