عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کے کابینہ سے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید

اسلام آباد (آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کا معاملہ،عون چوہدری نے کابینہ سے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بطور معاونین خصوصی کابینہ کا حصہ رہیں گے،استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین نے دونوں کو وفاقی کابینہ سے مستعفی ہونے کی ہدایت نہیں کی۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی ہے اور ذمہ دار پارٹی ہے۔حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں معاونین خصوصی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔ جبکہ عون چوہدری نے کہا کہ وزیراعظمم کی ٹیم کا حصہ ہیں اور حکومت کی مدت مکمل ہونے تک رہیں گے۔ ہم شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ وہ ساتھ لیکر چلے،کابینہ سے استعفے کی خبروں میں صداقت نہیں۔