پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے،امریکی سفیر

پشاور(آن لائن)پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی منظوری پر حکومت پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس ضمن میں مزید کام کرنا ہوگا۔پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں قبائلی اضلاع میں اراضی رجسٹریشن اور خواتین کے وراثتی حق کے نظام کا افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اراضی رجسٹریشن کے اس نظام کے تحت ضم اضلاع کے سات ڈویژن میں اراضی ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔پاکستان کے سویلین جمہوری نظام کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین دوطرفہ تجارت کے حوالے سے کافی پرامید ہیں پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے، لینڈ ریکارڈ میں شفافیت اہم ہے، اس میں حکومت پاکستان کو سپورٹ کر رہے ہیں، امریکی سفیرنے کہا کہ خواتین کے حقوق کے حوالے سے قانون سازی بھی انتہائی اہم ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرضہ منظور کیا، اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری والا سب سے بڑا ملک ہے،صرف گذشتہ سال پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری 50 فیصد بڑھ گئی ہے، امریکا کی کئی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکا حکومت پاکستان سے مل کر افغان مہاجرین سے متعلق کام کررہا ہے، انہون نے کہا کہ افغان مہاجرین کے حوالے سے خصوصی طورپر60 ملین ڈالرز مختص کیے ہیں اس موقع پر صوبائی محتسب خیبرپختونخوا رخشندہ ناز نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ہیں مفاہمتی یاداشت کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، خواتین اور خواجہ سرا کو مفاہمتی یاداشت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ جو خواتین اور خواجہ سرا جائیداد سے متعلق درپیش مشکلات سے متعلق رجوع کرے گا انہیں فائدہ ہوگا، وراثت میں حصہ دینے کیلئے قانون سازی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ بیٹیوں کو وراثت سے محروم رکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کی خواتین کے کی سز متعلقہ فورمز کو بھجوائے گئے ہیں ان خواتین کی جائیداد پنجاب اور اسلام آباد میں ہیں۔