پشاور(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے،اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کرتے ہوئے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ کیا ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے جس وجہ سے برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے اوراس کے علاوہ طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے،حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں،تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں،سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں،اس کے علاوہ انتظامیہ اسپیل کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کریں،:حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے،بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



