شہباز شریف اچھے مینجر تو ثابت ہوئے لیکن اچھے لیڈر ثابت نہیں ہو سکے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(آن لائن) تحریک استحکام پارٹی پاکستان کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے وقت الیکشن ہوتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا،آئی ایم ایف کسی نگراں حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار نہیں تھا۔آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہونے چاہئیں یہ آ گے بڑھنے کا طریقہ ہے،مجھے الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ ترجمان تحریک استحکام پارٹی پاکستان فردوس عاشق اعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو دیئے گئے تحائف کہاں گئے۔انہوں نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد سب مایوس ہوئے،شہباز شریف کی پھرتیاں پنجاب میں تھیں لیکن وفاق میں ناکام ہوئے گئے۔شہباز شریف اچھے مینجر تو ثابت ہوئے لیکن اچھے لیڈر ثابت نہیں ہو سکے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عون چوہدری اور نعمان لنکڑیال کے مستعفی ہونے کا اصولی فیصلہ ہو چکا تھا،فردوس،عون چوہدری، نعمان لنگڑیال جب کابینہ رکن تھے اس وقت آئی پی پی نہیں بنی تھی،فردوس،اب یہ عہدیدار ہیں تو مستعفی ہونے کا فیصلہ پارٹی کا تھا،جہانگیر ترین فیصلے سے متعلق وفاقی حکومت کو آگاہ کریں گے۔