لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ انکی پارٹی عام انتخابات میں مسلم لیگ نوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کو سکتی ہے، چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں شاہدرہ کے حلقے سے حصہ لے سکتے ہیں۔مسلم لیگ ہاوس میں امیدواروں کی تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب و چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پرانے سیاستدانوں نے سیاست کو تجارت بنا دیا ہے، حکومت کو ملکی معیشت کی بحالی کے لئے جی ایس پی پلس کے حصول کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئے، پی ڈی ایم کی جانب سے اسمبلی کی بروقت تحلیل اور بروقت الیکشن کروانے کا فیصلہ خوش ائند ہے، بدعنوان شخص میری جماعت میں ہو یا کسی اور میں وہ قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ کرپٹ آدمی کسی بھی جماعت میں ہو اس کو کلین چٹ ملنا بند ہونا چاہیے، پا کستان مسلم لیگ نے حکومت میں جانے کا فیصلہ میرے آنے سے پہلے کر لیا تھا، مولانا فضل الرحمان نے کسی ملاقات پر اعتراض کیا ہے لیکن ہم نے تو اس پر خاموشی اختیار کی ہے، میں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کے سامنے قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، پاکستان میں بھی میڈیا کے خلاف جب قانون سازی ہونے لگی تھی میں میڈیا کے ساتھ کھڑا تھا، میرا سات آٹھ سال سے شاہدرہ کے ساتھ بڑا اچھا رشتہ ہے، مجھے وہاں سے پیار ملے گا تو میں بھی پیار سے جواب دوں گا۔ چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان کی قوم کواب فیصلہ کرنا چاہیے جو لوگ قیام پاکستان سے اس ملک کی تقدیر کے ساتھ کھیلتے آ رہے ہیں ان کو پکڑیں, زراعت بارے بات کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زراعت کے فروغ کے لیے کسی حکومت نے کام نہیں کیا, ہماری زرعی پیداوار ہمسایہ ممالک کے مقابلے میں آدھی رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایچ پی پلس کو بڑی محنت کے ساتھ ہم نے حاصل کیا تھا، آج اس کا ری ویو ہو رہا ہے حکومت کی توجہ اس جانب نہیں ہے اگر اس میں توسیع نہ ہوئی تو نقصان ہو گا، حکومت نان ایشو کو چھوڑ کر اس معاملے پر بھی فوکس کرے، ہمیں ان لوگوں کو بتانا ہے کہ جی ایچ پی پلس نہ ملنے کا نقصان اشرافیہ کو نہیں ہونا مزدور پیشہ لوگوں کو ہونا ہے، ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، خواتین پر ہونے والے ظلم کی روک تھام کے لیے لیگل کمیٹی بنا دی ہے، بلوچستان میں معدنیات کو کھوج کر پاکستان کثیر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بڑی تعداد میں صاف ستھرے امیدوار میں ہماری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں، ائی ایم ایف سے ملنے والے قرض کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کم۔ہو گی، اگر نون لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔ شافع حسین نے مزید کہا کہ الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے، پنجاب میں اپنے امیدواروں سے رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں، ہمارے امیدوار عوامی مقبولیت کے ساتھ ایماندار اور صاف لوگ ہیں، کل وزیر اعظم کی جانب سے زراعت کی بحالی کے حوالے سے جو پروگرام دیا وہ انتہائی شاندار ہے، رہائشی کالونیاں زرعی زمین کی بجائے بنجر زمین پر بننی چاہئیے، زراعت کے حوالے سے ہماری جماعت کا بھی واضح موقف ہے، خاص طور پر گندم اور دیگر فصلوں کے بیجوں پر تحقیقات کا کام پنجاب میں رکا ہوا ہے، بھارت اس معاملے میں ہمارے سے کہیں زیادہ آگے ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے، لیکن حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی ہو گی، انہوں نے کہا کہ مونس الہی ڈیڑھ سال قبل ہی الگ ہونے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ق لیگ کے رہنماوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ عام انتخابات کے بعد بننے والی حکومت میں پاکستان مسلم لیگ کا اہم کردار ہو گا۔
Load/Hide Comments



